نواز شریف ایک نشہ ہے اور اس نشے کا پاکستان میں کوئی کام نہیں ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 22 فروری 2018 11:46

نواز شریف ایک نشہ ہے اور اس نشے کا پاکستان میں کوئی کام نہیں ہے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22فروری 2018) معروف صحافی عامر لیاقت نے مریم اورنگ زیب کے نواز شریف ایک نشہ ہے کہنے پر زبردست تبصرہ کر ڈالا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعت و نشریات مریم اور نگزیب نے قومی اسمبلی میں کہا تھا کہ نواز شریف ایک نشہ ہے۔جس پر تبصرہ کرتے ہوئے معروف صحافی عامر لیاقت نے کہا کہ نواز شریف ایک نشہ ہے لیکن مریم صاحبہ یہ نشہ اتر چکا ہے۔

یہ نشہ بس رات بھر کا تھا اور ویسے بھی نشہ اپنی مدت پوری کر کے اتر جاتا ہے۔ اور ایک با پھر یہ نشہ نواز شریف کی نا اہلیت کی تلوار کے ساتھ اتر گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک پار پھر سب کو یہ بتایا گیا ہے کہ اس نشہ کا پاکستان میں کوئی کام نہیں ہے۔اور نہ ہی پاکستانی قوم نشئی ہے جو انہیں نشے کی ضرورت ہو۔عامر لیا قت نے کہا کہ آپ کو اس نشے کی ضرورت ہو سکتی ہے لیکن پاکستانی قوم کو امید کی ضرورت ہے۔

پاکستانی قوم کو یقین کی ضرورت ہے۔پاکستانی قوم کو اب نشوں کی ضرورت نہیں ہے ۔عامر لیاقت نے کہا کہ آج سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ایک تاریخی جملہ کہا اور وہ یہ تھا کہ طاقت کا سر چشمہ اللہ تعالی ہیں۔تو نواز شریف کو یہ سمجھ لینا چاہئیے کہ طاقت کا سر چشمہ عوام نہیں ہے۔بلکہ یہ اللہ کی ذات ہے جو انسان کو عروج پر پہنچاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :