شاہد خاقان عباسی کی نوازشریف سے ملاقات‘پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں سابق وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی راہنماﺅں کا اجلاس

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 22 فروری 2018 11:45

شاہد خاقان عباسی کی نوازشریف سے ملاقات‘پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 فروری۔2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کی جس میں پارٹی امورپر تبادلہ خیال کیا۔دوسری جانب پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں میاں نوازشریف کی زیر صدارت پارٹی راہنماﺅں کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں مرکزی راہنماﺅں سے مشاورت کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق جاری اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پارٹی صدارت، سینیٹ الیکشن اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جارہا ہے۔اجلاس میں مریم نواز، پرویز رشید، مریم اورنگزیب، عابد شیرعلی کے علاوہ دانیال عزیز، مصدق ملک، تہمینہ دولتانہ، آصف کرمانی، جنید انوار چوہدری، ارشد لغاری، سردار یوسف اور سائرہ افضل تارڑ شریک ہیں۔اس موقع پر نون لیگ کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی وہاں موجود ہے اور وہ نواز شریف کے حق میں نعرے بازی بھی کر رہی ہے۔