Live Updates

بشری بی بی کس طرح ریحام خان سے مختلف ہیں،عمران خان نے بتا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 22 فروری 2018 11:32

بشری بی بی کس طرح ریحام خان سے مختلف ہیں،عمران خان نے بتا دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22فروری 2018) پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے اپنی تیسری بیوی بشری بی بی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گی اور نہ ہی میڈیا پر آئیں گی۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی کامران شاہد نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے ان کی تیسری شادی کے بعد انٹر ویو کے بعد سوال کیا کہ کیا آپ اپنی تیسری شادی سے مطمئن ہیں اور آپ کو لگتا ہے کہ جس کی آپ کو تلاش تھی وہ آپ کو مل گئی ہیں اور اب آپ کامیاب ہو جائیں گے ۔

جس کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کیا میں پہلے کامیاب شخص نہیں تھا؟عمران خان کا کہنا تھا کہ میرا کام محنت کرنا تھا اور میرا دل کہتا ہے کہ 2018میں ہم  الیکشن جیت جائیں گے۔

(جاری ہے)

انیکر نے عمران خان سے سوال کیا کہ جس طرح آپ کی دوسری بیوی ریحام خان آپ کی سیاسی سرگرمیوں کا حصہ بنی رہتی تھیں اور پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں میں بھی شرکت کرتی تھیں تو کیا بشری بی بی بھی اس طرح سے آپ کے ساتھ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گی۔

جس کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے بتایا کہ بشری بی بی نے اپنی ساری زندگی عبادت میں گزاری ہے اور ان کا ایک اپنا طرز زندگی ہے اور وہ ایسی چیزوں کو مانتی ہی نہیں تو انیکر نے کہا اس کا مطلب یہ ہے کہ بشری بی بی کبھی انٹر ویو بھی نہیں دیں گی۔تو عمران خان نے جواب دیا کہ ان کا جس طرح کا طرز زندگی ہے وہ کبھی میڈیا کو انٹر ویو نہیں دیں گی۔یاد رہے کہ اس سے قبل عمران خان کی دوسری سابق اہلیہ ریحام خان ایک میڈیا پرسنالٹی تھیں اور ان وہ میڈیا میں آ کر انٹر ویو بھی دیتی تھیں لیکن عمران خان کی تیسری بیو ی بشری بی بی کے بارے میں یہ خیال نہیں کیا جا رہا کہ وہ بھی ریحام خان کی طرح ٹی وی پر آئیں گی یا عمران خان کے ساتھ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :