کامیڈی سے بھرپور اینی میٹڈ مووی’’ دی گرنچ‘‘ کا ٹیزر ریلیزکردیاگیا

فلم کے مرکزی کردار گرنچ پر پس پردہ بینڈکٹ کمبربیچ نے آواز دی ہے‘فلم نومبر میں ریلیز ہو گی

جمعرات 22 فروری 2018 11:30

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) کامیڈی سے بھرپور اینی میٹڈ مووی’’ دی گرنچ‘‘ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا، فلم نومبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر سیوس کے فکشنل کردار کے گرد گھومتی ہے یہ فلم جس میں گرینچ نامی کریکٹر ہو ویلی گاؤں کی کرسمس تقریبات کو خراب کرنے کی تاک میں نظر آئے گا۔فلم کے مرکزی کردار گرنچ پر پس پردہ بینڈکٹ کمبربیچ نے آواز دی ہے جبکہ کامیڈی کا تڑکا لگی اینی میٹڈ مووی 9 نومبر کو ریلیز ہوگی۔