پریاپرکاش نے مقبولیت میں فیس بک کے بانی کو پیچھے چھوڑدیا

پریاپرکاش کے فالوورز کی تعداد محض ایک ہفتے میں 4.5 ملین 45 لاکھ ہوچکی ہے

جمعرات 22 فروری 2018 11:30

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) سوشل میڈیا اسٹار پریا پرکاش نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑتے ہوئے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو بھی پیچھے چھوڑدیا۔محض چند سیکنڈ کی ویڈیو سے ایک عام اداکارہ سے راتوں رات سوشل میڈیا اسٹار بننے والی بھارتی ملیالم فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ پریاپرکاش نے پہلیسنی لیون، دپیکا پڈوکون سمیت متعدد بالی ووڈ اداکاراؤں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجائی اور اب انہوں نے مقبولیت میں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل پریاپرکاش نیاپنی پہلی فلم ’’اوروآدھارلو‘‘کے گانے کا ایک چھوٹا سا ویڈیوکلپ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا تھا، جو دیکھتے ہی دیکھتے اتنا زیادہ وائرل ہوا کہ اس ویڈیو کو محض چند گھنٹوں میں لاکھوں لوگوں نے دیکھا۔

(جاری ہے)

پریاپرکاش نے جس وقت یہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تھی اس وقت ان کے فالوورز کی تعداد صرف 5000 تھی تاہم چند گھنٹوں میں یہ تعداد بڑھ کر 6 لاکھ سے زائد ہوگئی اور صرف پانچ دن میں پریا کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 42 لاکھ ہوگئی، اب بھی یہ سلسلہ رکا نہیں ہے اس میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے یہاں تک کہ پریاپرکاش کے فالوورز کی تعداد 4.5 ملین ہوچکی ہے اور انہوں نے مقبولیت میں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مارک زکر برگ نے تقریباً ساڑھے 7 سال قبل فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اکاؤنٹ بنایا تھا اور اس وقت ان کے فالوورز کی تعداد 4 ملین یعنی 40 لاکھ ہے جب کہ پریاپرکاش کے فالوورز کی تعداد محض ایک ہفتے میں 4.5 ملین 45 لاکھ ہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :