شہر خاص کیلئے دروازے ’’باب الااقبال ‘‘کی تعمیر مصنوعی اقدام ہے

بنیادی مسئلہ کو حل کئے بغیر کوئی فرق نہیں پڑے گا، میر واعظ

جمعرات 22 فروری 2018 11:30

سرینگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء)مقبوضہ کشمیرمیں حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ محمد عمر فاروق نے سرینگر میں شہرخاص کیلئے تعمیر ہونے والے دروازے (باب الاقبال) کو مصنوعی اقدام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بنیادی مسئلہ کشمیرکو حل کئے بغیر مصنوعی اقدامات سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے ٹویٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہاکہ شہرخاص کو گذشتہ کئی دہائیوں سے انتقامی اور آمرانہ پالیسیوں کا سامنارہاہے۔

انہوں نے کہاکہ گیٹ وے کی تعمیر سے لوگوں کو شہرخاص کی طرف متوجہ کیا جارہا ہے لیکن اسی شہرخاص پر گذشہ کئی دہائیوں سے انتقامی اور آمرانہ پالیسی سے کام لیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ علاقے کے لوگوں کو مسلسل کرفیو، پابندیوں ، قدغنوںاور ہراسانیوں کا سامنا ہے ۔میر واعظ نے واضح کیاکہ بنیادی مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے بجائے مصنوعی اقدامات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔