یاسین ملک ، ظفر اکبربٹ کا شہید کشمیری پائلٹ ندیم خطیب کو خراج عقیدت

جمعرات 22 فروری 2018 11:30

سرینگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںجموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے شہید کشمیری پائلٹ ندیم خطیب کو ان کے یوم شہادت پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ تحریک آزادی کشمیر کے تقدس اور طاقت کی علامت ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ وہ کشمیر کے ایک سچے سپوت تھے جنہوں نے امریکا میںاپنی پُرتعیش زندگی تیاگ دی اور آزادی کے مقدس ہدف کی حصول کیلئے جدوجہد کی اور اسی راہ میں اپنی جان کی بازی بھی لگادی۔

انہوںنے کہاکہ ہم ایک ایسے شخص کی قربانی نہیں بھول سکتے جو امریکا میں خوشحال زندگی بسر کررہا تھا لیکن اس نے تحریک آزادی کشمیر کیلئے اپنی جان کانذرانہ پیش کرکے بہادری کا ایک نیا باب رقم کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ندیم خطیب ایک پیدائشی انقلابی تھے جنہوں نے بسکو سکول میں اپنے دوست شہید اشفاق مجید وانی کے ہمراہ جدوجہد کا آغاز کیا اور دونوں نے اسی راہ میںاپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ۔

یاسین ملک نے کہا کہ امریکہ میں خوشحال زندگی بسر کررہے کمرشل پائیلٹ شہید ندیم خطیب کی شہادت اور زندگی حقیقت میں ان لوگوں کیلئے چشم کشا ہے جو تحریک آزادی جموںو کشمیر کوغربت ،کمزور ا قتصادیات اوربے روزگاری کے مسائل سے جوڑتے ہیں اور کشمیری مزاحمت کاروں کو گم گشتہ ٴراہ قرار دے کر اس عوامی تحریک کی نفی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہید پائیلٹ ندیم خطیب جیسے شہداء ہماری تحریک آزادی کے تقدس اور طاقت کی علامت ہیں اور یہ کہ ایسے شہداء کا مقدس لہو کسی بھی صورت میں رائیگاں نہیں جاسکتا ہے۔

لبریشن فرنٹ کے چیئرمین نے شہید ندیم خطیب اور تمام کشمیری شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جدوجہد آزادی کشمیر کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔ادھرجموںوکشمیر سالویشن موومنٹ چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے بھی ایک بیان میں شہید ندیم خطیب کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ندیم خطیب جموں وکشمیر کا ایک عظیم سپوت اور بہادربیٹا تھا جس نے عیش و عشرت کی زندگی ٹھکراکر رواں جدوجہدمیں عملی شمولیت اختیار کی۔

دریں اثناء سالویشن موومنٹ کے ایک وفد نے محمد حنیف کی قیادت میں لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک کے گھر جاکر اٴْن کی مزاج پرسی کی۔انہوںنے کہاکہ کشمیری شہداء کی قربانیوں کو رائیگاںنہیں جانے دیا جائے گا اور ان کے مشن کو ہر قیمت پراس کے منطقی انجام تک جاری رکھا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :