مریم نواز نے اپنے ہی والد کو دبڑ دوس کروا دیا ہے، مسلم لیگ ن ہنگامہ آرائی چاہتی ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 فروری 2018 11:20

مریم نواز نے اپنے ہی والد کو دبڑ دوس کروا دیا ہے، مسلم لیگ ن ہنگامہ آرائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2018ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اندر ایک حلقہ ایسا ہے جو ہنگامہ آرائی چاہ رہاہے۔ میرا خیال یہ ہے کہ نواز شریف کو ان لوگوں کی بات نہیں سننی چاہئیے کیونکہ اگر ہنگامہ آرائی ہو گئی تو اس کے نتیجے میں سسٹم چلا جائے گا اور جمہوریت پیک ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

سعد رفیق نے بھی احتجاج کے حوالے سے ٹویٹ کیا، اب دیکھنا یہ ہے کہ مسلم لیگ ن نواز شریف کی بطور پارٹی صدر نا اہلی کا یہ فیصلہ سیاسی طور پر کیسے ہینڈل کر تی ہے۔ نواز شریف مریم نواز کو وزیر اعظم ہاﺅس لے کر آئے تھے کہ وہ انہیں وزیر اعظم بنائیں گے ۔ لیکن ہونا کچھ تھا اور ہوا کچھ اور ہے۔ مریم نواز نے اپنے ہی والد کو دھبڑ دھوس کر دیا ہے ، والد نے صاحبزادی کو لانا تھا ،صاحبزادی نے والد کو ہی دبڑ دوس کر دیا ہے۔ ان کا مزیدکیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں: