دبئی ، ٹریفک جرمانوں پر دی جانے والی رعایت یکم مارچ کو ختم

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 22 فروری 2018 11:16

دبئی ، ٹریفک جرمانوں پر دی جانے والی رعایت یکم مارچ کو ختم
دبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-22 فروری۔2018ء)   ذرائع کے مطابق دبئی محکمہ ٹریفک نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو آگاہ کیا ہے کہ ٹریفک جرمانوں پر دی جانے والی رعایت یکم مارچ کو ختم ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

ڈرائیوروں کو چاہئے کہ رعایتی مہلت ختم ہونے سے پہلے اپنے پرانے جرمانے ادا کریں تاکہ وہ رعایت سے فائدہ اٹھا سکیں۔ یکم مارچ کے بعد جرمانوں کی پوری رقم ادا کرنی ہوگی۔ محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ جرمانوں کی ادائیگی کے لئے رعایت کے اعلان کا مقصد ڈرائیورو ں کو سہولت فراہم کرنی ہے تاکہ وہ اپنے پرانے جرمانے ادا کرسکیں۔ جرمانے ادا کرنے کے خواہشمند تمام اسمارٹ ذرائع سے ادائیگی کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :