کیا لودھراں کا الیکشن دوبارہ ہوگا؟ بڑی خبر آگئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 فروری 2018 11:12

کیا لودھراں کا الیکشن دوبارہ ہوگا؟ بڑی خبر آگئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2018ء): نجی ٹی وی چینل کے پروگرا م میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے کہا کہ سب سے پہلے تو میں یہ کہنا چاہوں گا کہ نواز شریف کے خلاف آیا یہ فیصلہ سب سے زیادہ منفرد ہے ۔ اس فیصلے کے مطابق بطور پارٹی صدر نواز شریف نے جو بھی فیصلے کیے وہ بھی کالعدم ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

لودھراں الیکشن میں پیر اقبال شاہ کو ٹکٹ بھی ٹکٹ نواز شریف نے دیا تھا۔ لیکن اگر لودھراں کا الیکشن کالعدم ہو بھی جاتا ہے توکسی کی صحت پر کیا اثر پڑے گا ؟ کیونکہ لودھراں کا الیکشن دوبارہ نہیں ہوگا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ آخری ضمنی انتخابات تھا۔ لودھراں سے میاں نواز شریف نے جو بھی فائدہ حاصل کرنا تھا وہ کر چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: