آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ،کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعرات 22 فروری 2018 11:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کء دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کالام میں 17 ملی میٹر، دیر12، پاراچنار11، میرکھانی9، چترال5، دروش4، لوئردیر2، بالاکوٹ ایک، بگروٹ3، گوپس2، راولاکوٹ2،گڑھی دوپٹہ ایک اور مری میں 2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔