نیب کے 2 ضمنی ریفرنسز پر شریف خاندان کے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 22 فروری 2018 10:25

نیب کے 2 ضمنی ریفرنسز پر شریف خاندان کے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22فروری۔2018ء) احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف 2 ضمنی ریفرنسز کی منظوری سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے دائر 2 ضمنی ریفرنسز العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ پر سماعت کی۔ نواز شریف کی معاون وکیل عائشہ حامد نے دلائل دیتے ہوئے دونوں ضمنی ریفرنسز پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ نیب کی جانب سے دائر دونوں ضمنی ریفرنسز کی ضرورت نہیں تھی۔

(جاری ہے)

دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے ضمنی ریفرنسز کی منظوری یا اسے مسترد کرنے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ سماعت کے دوران نواز شریف کی معاون وکیل نے کہا کہ ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں استغاثہ کے غیرملکی گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے موقع پر حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، گواہوں کے بیان پر ہم نے جرح کرنی ہے، ملزمان کے آنے کی ضرورت نہیں۔ جس پر فاضل جج نے ہدایت کی کہ آپ درخواست لکھ کر دے دیں اور نہ آنے کی وجہ بھی بتائیں بعدازاں عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر بھی فیصلہ محفوظ کرلیا۔

متعلقہ عنوان :