ایک شخص نے سیلفی لینے کے بہانے دوہزار سال پرانے مجسمے کا انگوٹھا ہی چوری کر لیا
امین اکبر جمعرات 22 فروری 2018 03:40
امریکہ میں ایک شخص نے ٹیراکوٹا نامی جنگجو کے 4.5 ملین ڈالر مالیت کے مجسمے کا انگوٹھا توڑ دیا ہے اور بتایا جاتا ہے کہ اس نے اس کے ساتھ اپنی سیلفیز بنا کر اسنیپ چیٹ پر پوسٹ کی ہوئیں تھیں۔
فلاڈیلفیا میں فرینکلن انسٹیٹیوٹ پر تین ہفتے بعد انکشاف ہوا کہ ٹیراکوٹا کے چین سے ادھار لیے جانے والے دس میں سے ایک قیمتی مجسمے کا انگوٹھا غائب ہے۔
24 سالہ مائیکل روحانا نے 21 دسمبر 2017 کو میوزیم میں ہونے والیے ایک پارٹی میں شرکت کی تھی۔ موقع کی سی سی ٹی وی ویڈیو سے پتہ چلا اس نے ایک مجسمے کے کندھے کے گرد بازو رکھ کر سیلفی بنائی تھی پھر وہ اس قیمتی مجسمے کا انگوٹھا اتارتے ہوئے نظر آیا۔
(جاری ہے)
جب ایف بی آئی کے ایک ایجنٹ نے مسٹر روحانا سے پوچھا کہ کیا اس کی ملکیت میں کوئی ایسی چیز ہے جو وہ ایف بی آئی کے حوالے کرنا چاہے تو وہ فوراً اپنے بیڈروم میں گیا اور ایک میز کی دراز سے وہ انگوٹھا لے کر واپس آگیا۔ گرفتاری کے بعد اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔
گرچہ اس مجسمے کا انگوٹھا واپس مل چکا ہے لیکن اس سارے معاملے پر چین کو شدید تحفظات ہیں۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کا کہنا ہے کہ چین نے 4.5 ملین ڈالر مالیت کے مجسمے کا نقصان ہونے پر ہرجانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ تاریخ میں چین کے پہلے شہنشاہ کے مقبرے پر رکھے ہوئے ٹیراکوٹا آرمی کے ہزاروں مجسموں کو آثارِ قدیمہ کی اہم ترین دریافت مانا جاتا ہے۔ ٹیراکوٹا مجسمے ایک ایسے شہنشاہ نے بنوائے تھے جس کا ماننا تھا کہ وہ مرنے کے بعد کی زندگی میں اس کی حفاظت کریں گے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.