ملک میں مائنس نواز شریف فارمولا کامیاب نہیں ہو گا،عدالتی فیصلہ سابق وزیراعظم کی مقبولیت کم نہیں کر سکتا،محمد نواز شریف ملک کے مقبول ترین رہنما ہیں،وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری

بدھ 21 فروری 2018 23:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں مائنس نواز شریف فارمولا کامیاب نہیں ہو گا،محمد نواز شریف ملک کے مقبول ترین رہنما ہیں،عدالت کا گزشتہ روز بدھ کا فیصلہ سابق وزیراعظم کی مقبولیت کو کم نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری عمل جاری رہنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان نے قانون سازی اور آئین تشکیل دیا ہے اور یہ قانون میں کوئی ترمیم بھی کر سکتا ہے۔