نوازشریف کے خلاف عدالتی فیصلے پر مشاورت کی جائے گی،کچھ عناصر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت کو کم کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام ہوں گے، وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

بدھ 21 فروری 2018 23:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ نوازشریف کے خلاف عدالتی فیصلے پر مشاورت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو کرپشن کے الزامات پر نہیں بلکہ ایک اقامے کی بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت کو کم کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام ہوں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ محمد نواز شریف کی موثروکارآمد پالیسیوں کی بدولت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے لودھراں اور چکوال کے ضمنی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔