قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس،تقسیم کار کمپنیوں کے ایس ٹی جی پروگرام کے تحت سکیموں پر بریفنگ دی گئی

بدھ 21 فروری 2018 23:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تقسیم کار کمپنیوں کے ایس ٹی جی پروگرام کے تحت سکیموں پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو پاور ڈویژن کے حکام نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 96 فیصد ایس ٹی جی پروگرام مکمل کر لیا ہے۔ جو سکیمیں بقایا ہیں ان میں ہمیں رکاوٹیں درپیش ہیں۔

جب رکاوٹیں دور ہوجائیں گی تو یہ سکیمیں بھی ایک ماہ میں مکمل کر لی جائیں گی۔

(جاری ہے)

نواب یوسف تالپور نے کہا کہ میرے حلقے میں زیادہ سکیمیں نامکمل ہیں جبکہ یہاں پر کم بتائی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس لغاری نے کہا کہ سکیموں کے بارے میں تفصیلات فراہم کر دیں ان پر ترجیحی بنیادوں پر کام کرائیں گے جو سکیمیں نامکمل ہیں ان کی تازہ ترین صورتحال ویب سائٹ پر فراہم کریں۔ اویس لغاری نے کمیٹی کے دوران حکام کو ہدایت کی کہ اراکین اسمبلی کے حلقوں کی سکیموں کو تقسیم کار کمپنیوں کی ویب سائٹ پر ڈال دیں ۔ اراکین کمیٹی نے کہا کہ تقسیم کارکمپنیوں کے پاس میٹریل کی کمی ہے۔ سامان نہ ہونے کے باعث ترقیاتی کام متاثر ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :