الیکشن کمیشن نے اپنے ریکارڈ سے محمد نواز شریف کا نام بطور صدر مسلم لیگ ن ہٹا دیا،پارٹی کے آئین کے مطابق 45 دنوں میں نئے صدر کا انتخاب کر کے کمیشن کو آگاہ کیا جائے،مسلم لیگ ن کے سیکرٹری احسن اقبال کو خط

بدھ 21 فروری 2018 23:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں محمد نواز شریف کا بطور مسلم لیگ ن کے صدر اپنے ریکارڈ سے نام ہٹا دیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بطور صدر مسلم لیگ ن ان کے 27 جولائی 2017 کے بعد کئے گئے تمام فیصلے بھی کالعدم قرار دے دیئے گئے ہیں۔ دوسری طرف کمیشن نے مسلم لیگ ن کے سیکرٹری احسن اقبال کو اپنے خط میں اس اقدام کی اطلاع دی ہے کہ مسلم لیگ ن کی صدارت کا عہدہ خالی ہے اس پر پارٹی کے آئین کے مطابق 45 دنوں میں نئے صدر کا انتخاب کر کے کمیشن کو آگاہ کیا جائے۔