راولپنڈی ، ٹاپ سٹی ہائوسنگ سوسائٹی اراضی کے تنازعے میں صلح کے باوجوداعلیٰ پولیس افسر مبینہ طور پر معاملے کے حل میں رکاوٹ بن گیا

تھا نیو ایئر پورٹ کے قریب جھگڑے میں فائرنگ میں سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا تھا مدعی پارٹی پر دبائو کے نتیجے میں راضی نامہ ہونے پر ملزمان سکون کی نیند سو گئے جبکہ پولیس نے مدعی فریق کو انتظار کی اذیت میں ڈال دیا

بدھ 21 فروری 2018 23:13

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2018ء) تھانہ نصیر آباد کے علاقے نیو ایئر پورٹ کے قریب واقع ٹاپ سٹی ہائو سنگ سوسائٹی میں اراضی کے تنازعے پر دوگروپوں میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہونے کے مقدمہ میں صلح کے باوجود ایس ایس پی انوسٹی گیشن میر عبداللہ مبینہ طور پر معاملے کے حل میں رکاوٹ بن گیا مدعی پارٹی پر دبائو کے نتیجے میں راضی نامہ ہونے پر ملزمان سکون کی نیند سو گئے جبکہ پولیس نے مدعی فریق کو انتظار کی اذیت میں ڈال دیاگزشتہ سال اپریل میںتھانہ نصیر آباد میںٹاپ سٹی ہائوسنگ سوسائٹی کے سکیورٹی افسر وقار کی درخواست پر 302,447,511,148اور149کی دفعات کے تحت درج مقدمہ نمبر235درج کیا گیا تھا جس میں الزام تھا کہ چوہدری بابر ، چوہدری عامر،اور چوہدری قمر سمیت200سے زائد افراد نے ان کی سوسائٹی پر قبضہ کی غرض سے حملہ کیا جہاں پر فائرنگ سے محمد علی زخمی ہو گیا جو ہسپتال منتقل کرنے کے دوران دم توڑ گیا تھا اس ضمن میں پولیس کے ایچ آئی یو ونگ کے تفتیشی افسر افتخار نے رابطہ کرنے پر جناح کو بتایا کہ اس مقدمہ میں فریقین کے درمیان صلح ہو گئی تھی جس کے لئے مقتول کے ورثاکی جانب سے عدالت کے روبرو بیان دینے پر نامزد ملزمان بری ہو گئے تھے جبکہ اس وقوعہ میں درج دوسرا مقدمہ چونکہ اقدام قتل کا تھا اس لئے اس کی تفتیش تھانے میں کی گئی جس کی تازہ صورتحال بارے تھانہ نصیر آباد پولیس بہتر بتا سکتی ہے اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد چوہدری اختر نے بتایا کہ وہ مقدمہ نمبر236کاریکارڈ دیکھ کر اصل صورتحال بتا سکتے ہیں البتہ اتنا ضرور ہے کہ مقدمہ نمبر 235میں فریقین کے مابین صلح پر ملزم بری ہو گئے تھے ادھریہ امر قابل ذکر ہے وقوعہ کے بعد ملزمان پارٹی کی جانب سے بھی سوسائٹی انتظامیہ کے خلاف ناصر جاوید کی درخواست پر درج مقدمہ نمبر236درج کروایا گیا تھاجس میں الزام تھاکہ ناصر جاوید دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اپنی ملکیتی زمین واقع پنڈ رانجھا جارہا تھا کہ جب وہاں پہنچا تو 40سی50افراد ان کی زمین پر قبضہ کر رہے تھے جنہیں روکنے کی کوشش کی تو وقار کی فائرنگ سے مدعی زخمی ہو گیا تھاتاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کے مقدمہ نمبر235 میں فریقین میں صلح کے باوجودایس ایس پی انوسٹی گیشن میر عبداللہ کی ایماپرمعاملے کو غیر ضروری طوالت دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :