سپریم کورٹ نے ملزم کی گرفتاری پر مبینہ زیادتی کے بعد قتل کا نشانہ بننے والی ننھی آسماء کے حوالے سے ازخود نوٹس کیس نمٹادیا،دس روز میں چالان جمع کرانے کاحکم

بدھ 21 فروری 2018 23:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) سپریم کورٹ نے مردان میں مبینہ زیاتی کے بعد قتل کا نشانہ بننے والی ننھی آسماء کے حوالے سے ازخود نوٹس کیس میں ملزم کی گرفتاری پر کیس نمٹا دیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تو چیف جسٹس نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ اگرملزم گرفتار کرلیا گیاہے، توچالان کب تک فائل کررہے ہیں جس پر ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے بتایا کہ ملزم کانام غلام نبی ہے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے اس وقت وہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے، بعدازاں عدالت نے دس روز میں چالان جمع کرانے کاحکم دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔