نوازشریف کی لیڈرشپ کو کوئی نہیں روک سکتا،راجہ ظفر الحق

بدھ 21 فروری 2018 23:05

نوازشریف کی لیڈرشپ کو کوئی نہیں روک سکتا،راجہ ظفر الحق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان کے سب سے تجربہ کار اور بڑے لیڈر ہیں، ان کی لیڈرشپ کو کوئی نہیں روک سکتا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ عہدے آنی جانی چیزیں ہیں، ہماری قیادت بیٹھ کر پارٹی صدارت پر فیصلہ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو پارٹی صدر بنانے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، نواز شریف پاکستان کے سب سے تجربہ کار اور بڑے لیڈر ہیں،ان کی لیڈرشپ کو کوئی نہیں روک سکتا۔

متعلقہ عنوان :