پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب پچھلے دو برسوں سے بھی بہتر ہوگی، نجم سیٹھی

بدھ 21 فروری 2018 22:20

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب پچھلے دو برسوں سے بھی بہتر ہوگی، نجم سیٹھی
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) پاکستان سٴْپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہاہے کہ تیسرے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب پچھلے دو برسوں سے بھی بہتر ہوگی۔دبئی میں لوک گلوکارہ عابدہ پروین، علی ظفر اور شہزاد رائے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو فنکار افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گے اٴْن کا کوئی ثانی نہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عابدہ پروین نے کہا کہ لوگوں کو خوشیاں دینا صوفی ازم کا حصہ ہے ،ْ ملتان سلطانز کے شامل ہونے پر اٴْنہیں خوشی ہے۔علی ظفر نے بتایا کہ اس بار وہ افتتاحی تقریب میں منفرد انداز میں نظر آئیں گے۔شہزاد رائے نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہونا خوشی کی بات ہے ،ْاس موقع پر ان گلوکاروں نے پی سی بی چیئرمین کی فرمائش پر گنگنایا بھی۔افتتاحی تقریب کے بعد پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان ٹورنامنٹ کا پہلا میچ دبئی میں کھیلا جائے گا۔