بچوں کی اموات میں پاکستان کا بدترین ملک ہونا انتہائی تشویشناک ہے ، ایاز لطیف پلیجو

بدھ 21 فروری 2018 22:15

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ بچوں کی اموات میں پاکستان کا بدترین ملک ہونا انتہائی تشویشناک ہے انتہائی بے حسی کا مقام ہے کہ حکمرانوں کو اس کا احساس تک نہیں، کرپشن اور مسلسل سیاسی ٹکرائو کی وجہ سے صحت، تعلیم سمیت تمام اہم معاملات نظرانداز ہیں، وفاقی حکومت نے خود کو کرپشن کیسز سے بچانے اور پنجاب تک محدود کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے گفتگو میں ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ پاکستان میں بچوں کی اموات کی زیادہ شرح سندھ میں ہے جسے وفاقی حکومت نے کرپشن کی کالونی بنا دیا ہے، غربت، بیروزگاری، کرپشن، خوراک کی قلت اور بیماریوں کا علاج نہ ہونے کی وجہ سے تھر سمیت سندھ بھر میں روزانہ معصوم بچے مر رہے ہیں، شہیدوں اور جمہوریت کے جھوٹے نعرے لگانے والی پیپلز پارٹی اس کی ذمہ دار ہے، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے بچے بیرون ممالک اور مہنگے اسکولوں میں پڑھتے ہیں جس وجہ سے سرکاری اسکولوں میں تعلیم ناپید ہے، حکمران اپنا علاج لندن،امریکا اور دیگر ممالک سے کراتے ہیں جس وجہ سے ملک باالخصوص سندھ کے اہسپتالوں کی حالت بدتر ہے، سندھ میں ہسپتال موت کا گھر ہیں، بیماروں اور بچوں کے علاج کے لیئے ماہر ڈاکٹر نہیں ہیں، معیاری ٹیسٹ کرنے کے لیئے سرکاری لیبارٹریاں بھی میسر نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :