نااہل، نااہل ہی ہوتا ہے مگر یہ بات نااہل کو معلوم نہیں،عدلیہ کے آزادانہ فیصلوں سے نظام عدل بحال اور مضبوط ہورہا ہے، لیاقت جتوئی

سندھ کے لوگ نواز شریف کی طرح آصف زرداری کا احتساب چاہتے ہیں

بدھ 21 فروری 2018 22:15

نااہل، نااہل ہی ہوتا ہے مگر یہ بات نااہل کو معلوم نہیں،عدلیہ کے آزادانہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) سابق وزیراعلیٰ سندھ اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما لیاقت جتوئی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل، نااہل ہی ہوتا ہے مگر یہ بات نااہل کو معلوم نہیں۔عدلیہ کے آزادانہ فیصلوں سے نظام عدل بحال اور مضبوط ہورہا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنے ردعمل میں لیاقت جتوئی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ووٹ کا تقدس برقرار رکھتے ہوئے حقیقت پر مبنی فیصلہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف نااہلی کے صدمے سے دوچار ہیں۔ نواز شریف اپنا نام وزیراعظم رکھ دیں۔ مسلم لیگ کو عدالت کا فیصلہ من و عن قبول کرنا چاہیے۔نواز شریف کو اب یقین ہوجانا چاہیے کہ ان کے کرپشن کی دکان کو تالے لگ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اس قوم کو قائد اعظم کا پاکستان دیں گے۔سندھ کے لوگ نواز شریف کی طرح آصف زرداری کا احتساب چاہتے ہیں۔جلد عمران خان زرداری بابا چالیس چوروں کو بھی جیل پہنچاکر سندھ کے لوگوں کو ظلم سے نکالیں گے۔