مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر درگئی بازار میں ملاکنڈادبی او کلتوری جرگہ کے زیر اہتمام واک

بدھ 21 فروری 2018 22:08

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر درگئی بازار میں ملاکنڈادبی او کلتوری جرگہ کے زیر اہتمام واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ملاکنڈ ادبی اوکلتوری جرگہ کے صدر مکرم خان صبا ، نیاز ک خان ، نسیم الله خان ایڈوکیٹ اور پشتو زبان کے ممتاز شاعر فضل سبحان عابد کر رہے تھیں ۔ واک کے شرکاء نے پلے کارڈ اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جس پشوت کو ذریعہ تعلیم بنانے اور مذیر ترقی و ترویج دینے کے نعرے درج تھیں ۔

ریلی میں ملاکنڈتحصیل درگئی کے شعراء ،ادیبوں ،صحافیوں ،وکلاء برادری اورسیاسی وسماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی ۔ریلی کے شرکاء نے مین چوک درگئی سے درگئی ہسپتال تک چکرلگا یا اور مین بس سٹاف پر اجتماع منعقد کیا جس سے ملاکنڈادبی اؤ کلتوری جرگہ درگئی کے صدر مکرم خان صبا،جنرل سیکرٹری نیازک خان ،پریس سیکرٹری محمدزیب منصور،لیگل ایڈوائیزرنسیم اللہ خان ایڈوکیٹ،فضل سبحان عابداورمحمدزیب زیب نے خطاب کیا اور کہاکہ حکومت صوبہ خیبرپختونخواہ میں تعلیم کو پشتوزبان میں لازمی قراردینے کے لئے اقدامات کرے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جس قوم نے اپنی زبان کی قدر نہ کرنے والے صفحہ ہستی سے مٹ جاتے ہیں اسیلئے سرکاری وپرائیویٹ سکولوں میں پشتوکوبطورلازمی مضمون اور انہیں دفتری زبان کادرجہ دیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :