نوشہرہ کینٹ سرکل کے علاقوں میں سر چ اینڈ سٹرائیک آپریشن، اشتہاری ملزم سمیت دس مشتبہ افراد گرفتار

بدھ 21 فروری 2018 22:03

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء)پولیس کمانڈوز کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت سماج دشمن عناصر کے خلاف نوشہرہ کینٹ سرکل کے علاقوں میں سر چ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران خطرناک اشتہاری ملزم سمیت دس مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیاگیا اپریشن میں ریپڈ ریسپانس فورس، پولیس کمانڈوز، لیڈیز پولیس بم ڈسپوزل سکواڈ اور سراغ رساں کتوں نے حصہ لیا۔

جیب تراش خواتین گروہ بھی دھر لیا گیا۔جبکہ غیر قانونی طریقے سے رہائش پذیر بارہ افراد کے خلاف بھی مقدمات درج کرلیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او نوشہرہ قاسم علی نے اپنے دفتر میں نوشہرہ کینٹ سرکل کے علاقوںمیں جاری اپریشن کے حوالے سے میڈیا اور اخبار نویسیوںکو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اًمن وامان کے پائیدار قیام اور ملکی سا لمیت اور تحفظ کو یقینی بنانے کے سلسلے میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت ائے ایس پی کینٹ سرکل اویس شفیق کی سربراہی میں ایس ایچ ائو تھانہ نوشہرہ کینٹ انسپکٹر فضل شیر خان کی قیادت میں دیگر پولیس اہلکاروں پولیس کمانڈوزRRF کے سپیشل دستوں،لیڈیز پولیس کمانڈوز ،آپریشن پولیس ٹروپس ،بم ڈسپوزل یونٹ ،سراغ رساں کتوں ،ایمبولینس سکواڈ اور بکتر بند سکواڈ کے ہمراہ نوشہرہ کینٹ سرکل کے مختلف مقامات ،حکیم آباد ،ڈھیری کٹی خیل،بدرشی اور نوشہرہ کینٹ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کو انتہائی مطلوب ایک خطرناک اشتہاری مجرم ، اٹھ جرائم پیشہ افراد سمیت دس مشتبہ افرادکو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ پانچ پستول اور دوبارہ بور پستول ا ورکارتوس بھی برآمد کرلی گئی۔جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو شراب کی بوتل سمیت گرفتارکرلیاگیا۔ انھوںنے کہا کہ انٹیلی جنس انفارمیشن پر لیڈیز پولیس کی مدد سے دو جیب تراش خواتین بھی دھر لی گئی ۔ جن کے قبضے سے لوٹی گئی نقدپچالیس ہزار روپے بھی برآمد کرلیے گئے انھوں نے کہا کہ اس طرح گھر گھر تلاشی کے دوران بغیر قانونی دستاویزات رہائش پزیر بارہ افراد کے خلا ف مقدمات درج کرلیاگیا ۔