ملتان،کسٹم حکام کے زیرقبضہ گاڑیاں اور متفرق سامان دوکرووڑ روپے سے زائد میں نیلام

بدھ 21 فروری 2018 21:46

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) کسٹم ملتان کے زیرقبضہ مختلف گاڑیاں اور متفرق سامان آج یہاں ملتان ڈرائی پورٹ پر اسسٹنٹ کلکٹر محمد اکرام اور انسپکٹر ضیاء بھٹی کی زیرنگرانی دوکروڑ 7لاکھ 73ہزار روپے میں نیلام کردیاگیا۔

(جاری ہے)

نیلام کی گئی 13گاڑیاں جن میں لینڈکروزر،ٹویوٹا وٹز، سوئفٹ اور سرف شامل تھیں ایک کروڑ96لاکھ روپے میں نیلام کی گئیں۔نیلام کیے گئے دیگر سامان میں پٹرولیم مصنوعات بال بیرنگ اورآٹوپارٹس شامل تھے ،11لاکھ 73ہزار رو پے روپے میں نیلام کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :