اٹک،دورانِ تفتیش ملزم کی نشان دہی پر واردات میں استعمال ہونے والا پستول برآمد

بدھ 21 فروری 2018 21:25

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) دورانِ تفتیش ملزم کی نشان دہی پر واردات میں استعمال ہونے والا پستول برآمد․ لائسنس نہ ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا․ تفصیلات کے مطابق جنڈ پولیس دفعہ384,385 ت پ کے ملزم یاسر جمروز ولد جمروز خان سے تفتیش کر رہی تھی جس کے دوران اس نے انکشاف کیا کہ واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل میں نے رنگلی اورنگ آباد روڈ کے پاس ایک درخت کے ساتھ گڑھا کھود کر چھپا دیا ہی․ ملزم کو موقع پر لے جایا گیا تو اس نے خود گڑھا کھود کر 30بور پسٹل برآمد کروایا جس کو ان لوڈ کیا گیا تو اس مین 3ضرب روند موجود تھی․ ملزم اسلحہ رکھنے کے سلسلے میں کوئی لائسنس پیش نہ کر سکا جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔