ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس اٹک میں سکوائش کورٹ تزین و آرا ئش کے بعد با قاعدہ افتتاح

بدھ 21 فروری 2018 21:25

ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس اٹک میں سکوائش کورٹ تزین و آرا ئش کے بعد با قاعدہ ..
اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس اٹک میں واقع سکوائش کورٹ کا تزین و آرا ئش کے بعد با قاعدہ افتتاح ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات نے کیا۔نوجوان کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریاض احمد سیکرٹری ڈسٹرکٹ سکوائش ریکٹ ایسوسی ایشن نے اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر اٹک اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کے بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ووڈن سکوائش کورٹ کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر اٹک نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس اٹک کی بہتری کے لیے اے ڈی سی آر اکرام الحق، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :