راولپنڈی پولیس نے مختلف کاروائیوں میں22ملزمان گرفتار کر لئے

ملزمان سے منشیات ناجائز اسلحہ اور غیر قانونی پٹرول و ڈیزل برآمد

بدھ 21 فروری 2018 21:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2018ء) راولپنڈی پولیس نے سماج دشمن عناصر کیخلاف کاروائی میں22ملزمان کو گرفتار کر کے 460گرام چرس ،32لیٹر کھلی شراب ،1بوتل شراب،4 پستول 30بور مع 17روند،1 پستول7ایم ایم،1پستول 9ایم ایم،1 کارپین مع 1روند ،90لیٹر غیر قانونی پیٹرول ،210لیٹر ڈیزل برآمد کرلیا تھانہ وارث خان پولیس نے عبدالمتین سی150گرام چرس، تھانہ روات پولیس نے غفوران سی160گرام چرس،رفیق سے 150گرام چرس،تھانہ رتہ امرال پولیس نے عارف سی7لیٹر کھلی شراب،تھانہ وارث خان پولیس نے کامران سے 10لیٹر کھلی شراب،ریاض سے 10لیٹر کھلی شراب،تھانہ جاتلی پولیس نے زبیر سی5لیٹر کھلی شراب،تھانہ کلر سیداں پولیس نے گلریز سے 1بوتل شراب،،تھانہ سول لائن پولیس نے زاہد سی1 پستول30بورمعہ 4روند،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے فرقان سی1 پستول30بورمع 2روند،خاور سی7ایم ایم، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے عبید سے 1 پستول30بورمع 7روند تھانہ روات پولیس نے ظہیر سے 1 کارپین،امجد سے 1 پستول 9ایم ایم،تھانہ چونترہ پولیس نے ارشد سی1 پستول30بورمع 4روند،تھانہ مندرہ پولیس نے ملزم سے 210لیٹر ڈیزل،تھانہ روات پولیس نے نواز سے 60لیٹر پیٹرول،تھانہ صدر واہ پولیس نے محبوب اور نبیل سے 30 لیٹر پیٹرول جبکہ تھانہ روات پولیس نے ندیم ،تھانہ صدر واہ پولیس نے عبدالجباراور عالم شیر کو غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرتے قابو کر کے آلات ری فلنگ برآمد کرلئے۔

متعلقہ عنوان :