راولپنڈی،اے ایس ایف، کسٹم حکام نے بے نظیربھٹو ایئر پورٹ 3الگ الگ کاروائیوں میں ہیروئین برآمد کر لی

بدھ 21 فروری 2018 21:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2018ء)ایئر پورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف)اور کسٹم حکام بے نظیربھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ 3الگ الگ کاروائیوں میں اے ایس ایف نجی ایئرلائین کی پرواز ڈبلیو وائی 346 سے مسقط جانے والے لائق زادہ سکنہ سوات سے 1210گرام آئس ہیروئین برآمد کر کے اے این ایف کی تحویل میں دے دیا ادھر کسٹم حکام نے نجی ایئرلائین کی پرواز ای وائی 232 سے ابوظہبی جانے والے عطاالرحمن سکنہ صوابی سے 1560گرام آئس ہیروئین برآمد کر لی جبکہ دوسری کاروائی میںکسٹم نے نائیجرین باشندے سے 18 ہزار امریکی ڈالر برآمد کر لئے عبدالحطیف نامی نائجیرین قطر ایئرویز کی پرواز کیو آر3 سے دوحہ جا رہا تھا۔