راولپنڈی، تجارتی مرکزکالج روڈپر واقع دکان میں آتشزدگی 50لاکھ سے زائد مالیت کا سامان جل کر خاکستر ، 2افراد زخمی

بدھ 21 فروری 2018 21:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2018ء) شہر کے معروف تجارتی و کاروباری مرکزکالج روڈپر واقع دکان میں آتشزدگی کے باعث 50لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیاجبکہ 2افراد زخمی ہو گئے آگ اتنی شدید تھی کہ اس نے متصل دکان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ریسکیو1122 نے 1گھنٹے کی کوشش کے بعدآگ پر قابو پایاریسکیو ذرائع کے مطابق کالج روڈ پر کپڑوں اور بیگ کی دکان میں شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ کے شعلے دوسری دکان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے آئے لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوادکان میں سے پھنسے 2 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں بروقت نکال لیا گیاتاہم اس موقع پرتھانہ وارث خان اور تھانہ سٹی پولیس حدود کا تعین کرتی رہ گئی۔

متعلقہ عنوان :