اٹک سے مسلم لیگ (ن ) کو آمدہ الیکشن میں شکست دینے کیلئے پارٹی قائدین کو ذاتی اختلافات اور مفادات کو پس پشت ڈالنا ہوگا ،قاضی احمد اکبر

بدھ 21 فروری 2018 21:24

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع اٹک کے صدر وممبر سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی قاضی احمد اکبر نے کہا ہے کہ اٹک سے مسلم لیگ (ن ) کو آمدہ الیکشن میں شکست دینے کیلئے پارٹی قائدین کو ذاتی اختلافات اور مفادات کو پس پشت ڈالنا ہوگا ،عمران خان کے ساتھ صرف وہی مخلص ہے جو کسی لالچ بغیر پارٹی کیلئے کام کر رہا ہے ،ضلع کا واحد پی ٹی آئی کارکن ہوں جس نے سب سے پہلے خان صاحب اور پارٹی کیلئے ہر فیصلہ کو تسلیم کر نے کا اعلان کیا ،اپنے محبوب قائد عمران خان اور پاکستان کی خاطر مال ،جان او ر وقت قربان کیا آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرونگا ،کارکنان کی محبت بھرپور حمائیت میرا اثاثہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ تحصیل حضرو اور ملک رفاقت اعوان نمبرادر ،حافظ راشد محمود ،حسین معاویہ او رملک امجد اعوان کی کاوشوں سے چیئر مین پاکستان تحریک انصاف کی شادی کے پرمسرت موقع کے حوالہ سے ولیمہ کی پروقار تقریب سے بٰحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء عمرفاروق خان نیازی ،ارشد عباسی ،صدر یوتھ ونگ ضلع اٹک ملک زین ،ضلعی ترجمان عمران خان ،تحصیل صدر حاجی اشفاق خان ودیگر نے بھی خطاب کیا ،عمرفاروق خا ن نیازی نے اس شاندار تقریب پر ضلعی صدر قاضی احمد اکبر اور انتظامیہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے پاکستان کی ایک منفرد اوریادگار تقریب قراردیا ،ارشد عباسی نے کہا کہ ضلع اٹک خوش نصیب ہے کہ جسے قاضی احمد اکبر جیسا اعلیٰ تعلیم یافتہ اور مخلص پارٹی رہنماء ملا ،ضلعی صدر یوتھ ونگ ملک زین نے اس خوبصورت تقریب پر انتظامیہ کی تعریف کی اور کہا کہ تمام کارکنان اپنے قائد ضلعی صدر قاضی احمد اکبر اور پارٹی کی مضطبوطی میں اپنی صلاحیتیںبروئے کار لائیں ۔

متعلقہ عنوان :