Live Updates

اٹک، تحریک انصاف معاشرے کے نظر انداز پسے ہو ئے طبقات کے روشن مستقبل کے لئے جنگ لڑ رہی ہیں،ر یگیڈیئر ریٹا ئر ڈ عاصم نواز خان

بدھ 21 فروری 2018 21:24

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف معاشرے کے نظر انداز پسے ہو ئے طبقات کے روشن مستقبل کے لئے جنگ لڑ رہی ہیں چیئر مین عمران خان نے کر پشن کے خاتمہ کی مہم کو منطقی انجام تک پہنچا نے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف اٹک سمیت ملک بھر سے کلین سویپ کرے گی ان خیالات کااظہار رہنما پاکستان تحریک انصاف امیدوار پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 15بر یگیڈیئر ریٹا ئر ڈ عاصم نواز خان نے ضلعی رہنما پاکستان تحریک انصاف ملک محمد صدیق آف شمس آباد کے ہمراہ حلقہ میں مختلف غمی اور خوشیوں میں شر کت اور بعد ازاں اٹک شہر میں کار نر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہو ںنے کہا کہ قوم تحریک انصاف کی ملک بھر میں کر پشن کے خلاف چلا ئی گئی مہم کے سبب با شعور ہو چکی ہیں ا ور تبدیلی کے سفر میں پاکستان تحریک انصاف کے ہم رکاب ہے آنے والے عام انتخابات میں کر پشن اور اقربا پر وری کا بازار گرم کر نے والو ں کا احتساب ووٹ کی پر چی سے کرے گی حلقہ پی پی 15کے عوام کے مشکور ہیں کہ وہ پی ٹی آئی کے منشور اور ہماری بے لوث سیاسی اقدار کے سبب جو گ در جو گ ہمارے ساتھ شا مل ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ 2018میں متوقع عام انتخابات میں عوام نے اپنی اور آنے والی نسلوں کی تقدیر کا فیصلہ خود کر نا ہے اس ملک اور قو م کے ساتھ کو ن مخلص ہے یہ عوام بخوبی جان گئی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :