اٹک ، جرم ثابت ہونے پر تین سگے بھائیوں اور گیارہ سالہ بھتیجے سمیت 4 افراد کے خطرناک قاتل کو سزائے موت ، 34 سال قید اور ساڑھے چار لاکھ روپے جرمانہ کا حکم

بدھ 21 فروری 2018 21:24

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک سہیل اکرام نے جرم ثابت ہونے پر تین سگے بھائیوں اور ان کے گیارہ سالہ بھتیجے سمیت 4 افراد کے خطرناک قاتل کو سزائے موت ، 34 سال قید اور ساڑھے چار لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنا دیا ، تفصیلات کے مطابق مجرم بشیر احمد ، محمد ایوب اور نذیر خان نے 24 اکتوبر 2016 کو سابقہ دشمنی کا بدلہ لیتے ہوئے کامرہ مارکیٹ کی ایک دکان میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے ارشد علی اور اس کے گیارہ سالہ بھتیجے صمد کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ 13 سالہ بلاول ولد خالد سکنائے امان پورہ کو زخمی کر دیا تھا اس پر مقتول ارشد علی کے بھائی دلبر خان ولد جان خان سکنہ امان پور ہ نے تھانہ حضرو میں ایف آئی آر درج کرائی کہ میر ابھائی ارشد علی ، نادر خان،نعمان،ولد ارشد علی اور دو چھوٹے بچے محمد علی ولد ارشد علی ،بلاول ولد خالد سکنائے امان پورہ راوی سنٹر کامرہ میں بیٹھے ہو ئے تھے اسی اثنا میں دو موٹر سائیکل جن پر بشیر ولد رشید ، نذیر ولد فردوس ، ایوب ولد یعقوب سکنہ امان پورہ حال شین باغ سوار تھے ہماری دوکان راوی سنٹر کے سامنے آکر رکے نیچے اُتر کر انہوں نے ہم پر فائرنگ شروع کر دی جس سے میرا بھائی ارشد علی اور میر ابیٹا شدید زخمی ہو گئے جو بعدا زاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تھا ، وکیل سرکار نے عدالت میں استغاثہ ثابت کر دیا جس پر ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج سہیل اکرام نے گرفتار مجرم بشیر احمد کو سزائے موت کا حکم سنا دیا مجرم کا ہمراہی محمد ایوب قبل ازیں جیل میں ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر گیا جبکہ تیسرا مجرم نذیر احمد ابھی تک اشتہاری ہے ملزمان نے دوہرے قتل کی اس واردات سے قبل مقتول ارشد علی کے دو سگے بھائیوں شوکت اور خالد کو نوشہرہ میں قتل کیا تھا جس کا مقدمہ قتل نوشہرہ کی سیشن کوٹ میں زیر سماعت ہے ۔

متعلقہ عنوان :