پی ایس ایل کے آغاز سے قبل پی سی بی نے فرنچائز مالکان پر بڑی پابندی عائد کردی

کھلاڑی پی سی بی کی فراہم کردہ موبائل سم استعمال کرنے کے پابند ہوں گے‘ جبکہ فرنچائز مالکان کے کھلاڑیوں کے کمروں میں جانے پر بحی پابندی ہوگی، اینٹی کرپشن کوڈ نافذ

بدھ 21 فروری 2018 21:23

پی ایس ایل کے آغاز سے قبل پی سی بی نے فرنچائز مالکان پر بڑی پابندی عائد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل تھری کے دوران فرنچائز مالکان کے کھلاڑیوں کے کمروں میں جانے پر پابندی عائد کر دی جبکہ کھلاڑی بھی پی سی بی کی فراہم کردہ موبائل سم استعمال کرنے کے پابند ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے پی ایس ایل تھری کو کرپشن سے پاک رکھنے کیلئے سخت اقدامات ، سخت اینٹی کرپشن کوڈ نافذ کر دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پی ایس ایل تھری کو کرپشن سے پاک رکھنے کیلئے سخت اینٹی کرپشن کوڈ نافذ کر دیئے جس کے مطابق فرنچائز مالکان کے کھلاڑیوں کے فلور پر جانے پر پابندی عائد کر دی گئی اور وہ کھلاڑیوں کے کمروں میں بھی نہیں جا سکیں گے۔ کھلاڑی پی سی بی کی فراہم کردہ موبائل سم استعمال کرنے کے پابند ہوں گے۔ آفیشل سم کا ڈیٹا پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے پاس بطور ریکارڈ محفوظ ہو گاجبکہ کھلاڑی صرف ہوٹل کی لابی میں مہمانوں سے مل سکیں گے۔