لاہور،بیگم کوٹ سے بوری بند لاش برآمد

بدھ 21 فروری 2018 21:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) لاہور کے علاقہ بیگم کوٹ سے بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے ،پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ بیگم کوٹ کے علاقے میں راہگیروں نے ایک مشکوک بوری پڑی دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر چھان بین کی تو اس میں لاش موجود تھی ۔ پولیس کے مطابق لاش چار سے پانچ روز پرانی لگتی ہے ۔ پولیس نے موقع سے ضروری شواہد اکٹھے کرنے کے بعدلاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :