لاہور میں وکلاء کے قتل کے خلاف بار ایسوسی ایشن چنیوٹ کی ہڑتال

بدھ 21 فروری 2018 21:06

چنیوٹ۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) لاہور میں وکلاء کے قتل کیخلاف بار ایسوسی ایشن چنیوٹ کی طرف سے مکمل ہڑتال کی گئی، پنجاب بھر کی طرح ضلع چنیوٹ میں بھی بارایسوسی ایشن کی طرف سے ہڑتال کی گئی اور عدالتوں میں پیش نہ ہوئے، اس موقع پر صدر بار ایسوسی ایشن فضل حسین کالروایڈووکیٹ، چوہدری قیصر شہزاد ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری اور دیگر وکلاء نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران لاہور میں وکلاء کے قتل کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے پیش نظر حکومت عدالتوں کی سکیورٹی کو یقینی بنائے ۔

متعلقہ عنوان :