لاہور کے بعد دوسرے ملکوں میں بھی میڈ ان فیصل آباد کے نام سے نمائشوں کا اہتمام کیا جائیگا، میاں محمد ادریس

بدھ 21 فروری 2018 21:06

فیصل آباد۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) فیصل آباد کے ایکسپورٹ پوٹینشل سے فائدہ اٹھانے کیلئے لاہور کے بعد دوسرے ملکوں میں بھی میڈ ان فیصل آباد کے نام سے نمائشوں کا اہتمام کیا جائیگا۔ یہ بات فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سابق صدر اور فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین میاں محمد ادریس نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے زیر اہتمام 24 ۔

25 مارچ کو لاہور میں لگائی جانے والی میڈ ان فیصل آباد نمائش کی سافٹ لائجنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتائی جس میں اس نمائش میںحصہ لینے والوں سمیت مقامی صنعتکاروں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے اس شہر کے اہم صنعتکاروں کا خاص طور پر ذکر کیا جنہوں نے چھوٹے یونٹوں سے اپنے صنعتی سفر کا آغاز کیا اور آج وہ بڑی بڑی صنعتی ایمپائرز کے مالک ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس سلسلہ میں خاص طور پر میاں محمد شفیع ، میاں محمد یوسف، حاجی بشیر اور حاجی غفور کا ذکر کیا اور کہا کہ انکی ایمانداری اور کاروباری مہارت کی وجہ سے آج دنیا بھر میں فیصل آباد کو ٹیکسٹائل کے کیپٹل کے طور پر جانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نشاط ۔رحمانیہ ۔ستارہ اور اس قسم کے دوسرے اداروں کی وجہ سے فیصل آباد اس ملک کا کامیاب ترین انڈسٹریل پارک بن چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :