مونفلس، ڈومنک تھائم، کارینو بسٹا اور بدینی ریو ڈی جنیرو اوپن ٹینس مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں داخل

بدھ 21 فروری 2018 20:54

مونفلس، ڈومنک تھائم، کارینو بسٹا اور بدینی ریو ڈی جنیرو اوپن ٹینس مینز ..
ریو ڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2018ء) جائلز مونفلس، ڈومنک تھائم، کارینو بسٹا اور بدینی ریو ڈی جنیرو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

برازیل میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پہلے رائونڈ میچز میں فرانسیسی کھلاڑی جائلز مونفلس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ارجنٹائنی کھلاڑی زیبالوس کو 7-5، 3-6 اور 7-5 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، کینیڈین کھلاڑی ڈومنک تھائم بھی پہلی آزمائش میں کامیاب رہے، انہوں نے سربین کھلاڑی لاجووچ کو شکست دی، بدینی نے بھی پہلا مرحلہ عبور کر لیا، انہوں نے کینیڈا کے حیدر کو شکست فاش سے دوچار کیا، سپین کے کارینو بسٹا نے حریف اٹالین کھلاڑی مارکو کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، فتح کے ساتھ ہی بسٹا نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

متعلقہ عنوان :