سیشن کورٹ واقعہ کے بعد لاہور ہائیکورٹ کی سکیورٹی سخت کر دی گئی

بدھ 21 فروری 2018 20:47

لاہور۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) سیشن کورٹ واقعہ کے بعد لاہور ہائیکورٹ کی سکیورٹی سخت کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی لاہور ہائیکورٹ کے جی پی او گیٹ۔

(جاری ہے)

فین روڈ گیٹ ٹرنر روڈ گیٹ مسجد گیٹ اور ججز گیٹ پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہائیکورٹ کے تمام داخلی راستوں پر سائلین کے ساتھ وکلاء کی بھی واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹر کی مدد سے جامع تلاشی لی جاتی رہی جبکہ سائلین کے شناختی کارڈ رکھوا کر داخلے کی اجازت دی جارہی ہی.

متعلقہ عنوان :