فیصل آباد میں ریسٹورنٹ انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی ساتویں ‘ آٹھویں اور نویں قرعہ اندازی کل ہوگی

بدھ 21 فروری 2018 20:43

فیصل آباد۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) پنجاب ریونیو اتھارٹی کے زیر اہتمام فیصل آباد میں ریسٹورنٹ انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی ساتویں ‘ آٹھویں اور نویں قرعہ اندازی کل جمعرات 22 فروری کو دوپہرڈیڑھ بجے سرینا ہوٹل میں منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی مینر احمد کے مطابق میئر میونسپل کارپوریشن محمد رزاق ملک اس موقع پر مہمان خصوصی ہونگے جبکہ کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی حسن رضا سعید ‘ ایڈیشنل کمشنر اسد عزیز اور دیگر افسران بھی موجود ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :