کوٹلی، بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ سے شہادت پانے والے معصوم ایان کاخون رائیگاںنہیںجائے گا، راجہ نثار احمد

بدھ 21 فروری 2018 20:41

ُکوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) آزادکشمیرکے وزیربرقیات،قانون وپارلیمانی امورراجہ نثاراحمدخان نے کہاہے کہ کھوئی رٹہ سیکٹرمیں بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ میںکنٹرول لائن پربسنے والے معصوم ایان کاخون رائیگاںنہیںجائے گا، معصوم ایان کی شہادت ظلم کی انتہاہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیںجاری کشمیریوںکی لازوال جدوجہدکوداغدارکرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوںپراترآیاہے اورکنٹرول لائن کومصروف رکھتے ہوئے عالمی برادری کی توجہ جدوجہدآزادی سے ہٹاناچاہتاہے، بھارت بدترین مظالم ڈھاکربھی کشمیریوںکے جذبہ آزادی کونہیںدباسکا اورجس تحریک میںبچوں،بوڑھوں،جوانوںکالہو شامل ہوجائے وہ کبھی بھی ناکام نہیںہوتی، انہوں نے کہا کہ کھوئیرٹہ سیکٹرمیںبھارتی افواج نے بلااشتعال فائرنگ کرکے 8 سالہ ایان زاہدکوشہیدکرکے انسانی حقوق کے علمبرداروںکے منہ پرطمانچہ ماراہے، کشمیریوںکے جذبہ آزادی میںسینچی اس قوم کوشکست دینایامحکوم رکھنابھارت سرکار کے بس کی بات نہیں، بھارتی افواج ہرروزنہتے اورمعصوم کشمیریوںپرظلم کے پہاڑتوڑرہی ہیں، بھارتی افواج ایمبولینسز،سکول کی گاڑیوں،معصوم نہتے کشمیریوںکوسنائپرگنوںسے نشانہ بناکربدترین مثالیں قائم کررہی ہے، بھارت یادرکھے کہ اسے ہرظلم کاحساب دیناپڑے گا، کشمیریوںکے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیںاوروہ پاکستان کاحصہ ہیں، 8 سالہ ایان زاہدکاخون رائیگاںنہیںجائے گا، شہداء کی قربانیاںرنگ لائینگی اورانشاء اللہ وہ دن دورنہیںجب مقبوضہ کشمیرآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ بھارت بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاںکرتے ہوئے کشمیریوںپرظلم وبربریت ڈھارہاہے آزادی کی جدوجہدکرنے والے پرامن اورنہتے کشمیریوںپرجدیدترین اورہیوی مشینری کااستعمال کرکے قتل وغارت کررہاہے، بھارت ایک منصوبہ بندی کے تحت مقبوضہ کشمیرمیںآبادی کاتناسب تبدیل کررہاہے، بھارت نے 7 لاکھ سے زائدفوج مقبوضہ کشمیرمیںداخل کی ہوئی ہے، عالمی برادری بھارتی جارحیت کانوٹس لے اورکشمیریوںکوان کاحق خودارادیت دلوانے میںاپناکرداراداکرے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی تحریک لازوال قربانیوںسے بھری پڑی ہے اور کشمیری اپنی آزادی پرکسی بھی قسم کاسمجھوتہ نہیںکرینگے اوربھارت سے آزادی تک اپنی جدوجہدکوجاری رکھیںگے۔

متعلقہ عنوان :