راولپنڈی ،تھانہ صدر بیرونی میں درج منشیات کے مقدمہ نامزد پولیس کانسٹیبل عدم ثبوت کی بنا پر بری

بدھ 21 فروری 2018 20:36

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی حافظ حسنین اظہر نے تھانہ صدر بیرونی میں درج منشیات کے مقدمہ نامزد پولیس کانسٹیبل کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا ہے کانسٹیبل سجاد حسین شاہ کے خلاف تھانہ صدر بیرونی پولیس نے 1کلو200گرام چرس برآمدگی کے الزام میں سال2016میںنارکوٹکس ایکٹ کی دفعہ 9سی کے تحت مقدمہ نمبر437درج کیا تھا مقدمہ میں ملزم کی پیروی جنید اختر کھوکھرایڈووکیٹ نے گزشتہ کی گزشتہ روز ملزم کے وکیل کے حتمی دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے عدالت نے ملزم کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :