مسلم لیگ (ن) خود ہی تصادم کر کے سینیٹ ،عام انتخابات کا التوا ء چاہ رہی تھی‘ پیپلز پارٹی.

اب عدالتی فیصلے کی آڑ میں انتخابات کے التوا ء کی خواہش پوری کرنے کی کوشش کی جائیگی ‘ ترجمان مولابخش چانڈیو

بدھ 21 فروری 2018 20:34

مسلم لیگ (ن) خود ہی تصادم کر کے سینیٹ ،عام انتخابات کا التوا ء چاہ رہی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سینیٹ اور عام انتخابات کے التوا ء کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) خود ہی تصادم کر کے سینیٹ اور عام انتخابات کا التوا ء چاہ رہی تھی۔ پیپلز پارٹی کے ترجمان مولا بخش چانڈیو نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ اب عدالتی فیصلے کی آڑ میں انتخابات کے التوا ء کی خواہش پوری کرنے کی کوشش کرے گی۔

مسلم لیگ (ن)نے اکثریت کے بل پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو روندا تھا، یہ نتیجہ تو نکلنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کے فیصلے کے بعد (ن)لیگ حواس باختہ ہوکر اداروں سے تصادم کی راہ پر چل پڑی ہے۔(ن) لیگ جس طریقے سے عدلیہ اور دوسرے ادارے کیلئے اشتعال بڑھا رہی تھی سب کو محسوس ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

(ن) لیگ نے کرپشن کے مقدمات میں عدالتی محاذ پر شکست کھانے پر بعد تصادم کی سیاست کا آغاز کیا۔

انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کو معاملے کے سنجیدگی اور حساسیت کا احساس ہی نہیں۔تحریک انصاف اس فیصلے کے دو رس اثرات سے ناواقف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کی جماعت جی ٹی روڈ تک محدود ہے، تصادم وفاق کیلئے خطرناک ہے ۔میاں صاحب مخصوص علاقے کے لوگوں کو مخصوص نعرا دے کر اداروں کے خلاف ورغلا رہے ہیں، اس محاذ آرائی کا مسلم لیگ (ن)کو فائدہ ہو نہ ہو وفاق کو نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جس جماعت کا تین صوبوں میں وجود ہی نہ ہو وہ پورے ملک کی بات کیسے کر سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :