لاہور، 42 ٹیچنگ ہسپتالوں کی ایمرجنسی کو اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا

بدھ 21 فروری 2018 20:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2018ء) 42 ٹیچنگ ہسپتالوں کی ایمرجنسی کو اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ ایمر جنسی کی اپ گریڈیشن کا کام دو مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں موجودہ مشنری کی مرمت کی جائے گی اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کا کام کیا جائے گا۔ اور دوسرے مرحلے میں ہسپتالوں میں پرانی مشنری کی جگہ نئی مشنری لگائی جائے گی۔ ہسپتالوں لے لئے سترکڑوڑ روپیسے زائد کا تحمینہ لگایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :