لاہور، پنجاب گروپ آف کالجز کے پانچ روزہ کلچرل فیسٹول کا آغاز ہوگیا

بدھ 21 فروری 2018 20:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2018ء) پنجاب گروپ آف کالجز کے پانچ روزہ کلچرل فیسٹول کا آغاز ہوگیا۔ افتتاح ڈائریکٹر آغا طاہر نے کیا۔ یوسی پی کے سپورٹس کمپلیکس میں طالبات نے شاندار پرفارمنسز پیش کیں۔ پہلے روز مختلف سٹالز لگائے گئے اور میوزک اور ڈانس سے ہلہ گلہ کیا گیا۔ طالبات نے پاکستان کے تمام صوبوں کی ثقافت کو منفرد انداز میں اجاگر کیا۔

مختلف پکوانوں کے سٹالز پر بھی طالبات کا خوب رش رہا۔

(جاری ہے)

طالبات نے ریمپ پر واک کی تو ساتھی طالبات نے دل کھول کر داد دی۔ مختلف کھیلوں سے بھی طلبہ نے خوب ہلہ گلہ کیا۔ موسیقی کی محفل سجی تو گلاب نامی گلوکارہ نے حاضرین سے خوب دیدی سمیٹی۔ طالبات کا کہنا تھا کہ وہ یہاں پیش کیے جانے والے پروگرامز سے بہت لطف اندوز ہورہی ہیں۔ کلچرل فیسٹول کے پہلے روز کے اختتام پر مختلف مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ رنگارنگ میلے کے دو روزطالبات کے لیے مخصوص کیے گئے ہیں۔ جبکہ دیگر تین دن طلبا مختلف تقریبات سے محظوظ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :