کوئٹہ،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن نے مطالبات کے حق میں تمام سرکاری ہسپتالوںمیں سیاہ بینرز آویزاں کرے گی

روزانہ کی بنیاد پر احتجاجی مظاہرے کرینگے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو6 مارچ کو وزیر اعلیٰ ہائوس کے سامنے دھرنا دینگے

بدھ 21 فروری 2018 20:27

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2018ء) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن نے اپنے مطالبات کے حق میں سے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں تمام سرکاری ہسپتالوںمیں سیاہ بینرز آویزاں کرے گی اور روزانہ کی بنیاد پر احتجاجی مظاہرے کرینگے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو6 مارچ کو وزیر اعلیٰ ہائوس کے سامنے دھرنا دینگے اور دھرنا سے پیدا ہونیوالے صورتحال کی ذمہ داری موجودہ حکومت پر عائد ہو گی ان خیالات کا اظہار ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر ڈاکٹر یاسر خوستی اور پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے صدر فضل الرحمان کاکڑ نے سول ہسپتال کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان پیرا میڈ یکل اسٹاف فیڈریشن نے اپنے حقوق کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کے حل کیلئے گزشتہ حکومت کے دور میں سراپا احتجاج بنی رہی اور اس احتجاج کی بدولت کافی حد تک سول ہسپتال کو مشینری فراہم کی گئی جو کہ موجودہ حالات اور آبادی کیلئے نا کافی سرکاری ہسپتالوں اور ادویات کی بجٹ میں اضافہ کیا جائے اور سرکاری ہسپتالوں میں سیاسی مداخلت فوری بند کی جائے یہ کہ سول ہسپتال کوئٹہ میں ایم آر آئی مشین، انڈوا سکوپی مشین اور لیپر واکسوبی مشین فراہم کی جائے یہ کہ صوبے کے غریب عوام وسائل روزگانہ نہ ہونے کی وجہ سے بھاری فیسوں کی اسطاعت نہیں رکھتے لہٰذا سول ہسپتال اور بی ایم سی ہسپتال کی کیتھ لیب میں اینجو گرافی کی فیس جو کہ5000 روپے مقرر ہے عوامی مفاد میں کم کر کے 500 روپے کئے جائیں یہ کہ شعبہ امراض قلب میں کارڈیک کے مریضوں کے لئے معیاری اور فری اسسٹنٹ ہنگامی بنیادوں پر فوری طور پر فراہم کی جائے یہ کہ سرکاری ہسپتالوں کے لیبارٹریز میں جدید مشینری کی فراہمی کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں اور سرکاری ہسپتالوں میں ایمر جنسی الٹراسائونڈ ڈیجیٹل ایکسرے کی یقینی فرہامی اور او پی ڈی ایکسرے کیلئے ایکسرے فلم ہنگامی بنیادوں پر فراہم کیا جائے انہوں نے کہا کہ پیرامیدیکل اسٹاف فیڈریشن کا شعبہ طب میں انتہائی اہم کردار رہا ہے اور ہمارے پیرامیڈیکس طبقاتی عداوت کا شکار بنی ہوئی ہے لیکن پیرامیدیکس نے حقوق کی خاطر مئی2016 میں سراپا احتجاج رہے اور اس وقت کے اعلیٰ صوبائی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ کامیاب مذاکرات بھی ہوئے انہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی 600 منظور شدہ کو پبلک سروس کمیشن کے ذریعے تشہیر کیا جائے ہائوس آفیسر اور پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کو ماہانہ وظائف میں اضافہ اور بروقت ادائیگی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :