بجلی چوروں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی، افسران کسی بھی قسم کا دبائو برداشت نہ کریں،چیف ایگزیکٹو لیسکو

بدھ 21 فروری 2018 20:25

لاہور۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی( لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی، افسران بجلی چوروں کے خلاف کسی بھی قسم کا دبائو برداشت نہ کریں۔ وہ لیسکو کے پانچویں سائوتھ سرکل میں کارکردگی بارے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، اجلاس میں ڈی جی امپلیمنٹیشن خالد ناصر،سی ایس ڈی مجاہد سعید رانا ،چیف انجینئرآپریشن چوہدری امین، ایس ای رمضان بٹ، ایکسئین ندیم ملک، ایکسئین عباس علی، ایکسئین مزمل حسین، ایکسئین شہزاد چٹھہ سمیت سرکل کے تمام ایس ڈی اوز اور ریوینو افسران نے شرکت کی۔

ایس ای رمضان بٹ نے چیف ایگزیکٹو کوسرکل کی کارکردگی خصوصاریکوری اور لائن لاسز پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ایس ای سائوتھ سرکل رمضان بٹ نے بتایا کہ لیسکو سائوتھ سرکل نے چار ماہ کے قلیل عرصے میں بجلی کے بائیس ہزار کنکشنز دیئے ہیں جبکہ بجلی چوروں کے خلاف بھی مسلسل کریک ڈائون جاری ہے جس کے باعث بجلی چوری میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو نے سائوتھ سرکل کی تمام پیرامیٹرز میں اچھی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا، اس موقع پر چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ لیسکو میں رائٹ مین فار رائٹ جاب کی پالیسی پر عمل درآمد کیا جارہا ہے اس کے ساتھ ساتھ صارفین کے معیار اور اعتماد پرپورا اترنا لیسکو کے تمام افسران کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :