چیئرمین سینٹ نے پاک فوج کے دستے سعودی عرب بھیجنے سے متعلق تحریک التواء بحث کے لئے نامنظور کر لی

بدھ 21 فروری 2018 20:20

چیئرمین سینٹ نے پاک فوج کے دستے سعودی عرب بھیجنے سے متعلق تحریک التواء ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے پاک فوج کے دستے سعودی عرب بھیجنے سے متعلق تحریک التواء بحث کے لئے نامنظور کر لی۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر فرحت اللہ بابر کی اس حوالے سے تحریک التواء منظوری کے تعین کے لئے ایجنڈے پر تھی۔ چیئرمین نے ان کے دلائل سننے کے بعد کہا کہ یہ معاملہ پہلے بھی ایوان میں زیر بحث آ چکا ہے، وزیر دفاع اس پر بات بھی کر چکے ہیں اس لئے قواعد پر یہ تحریک التواء بحث کے لئے منظور نہیں کی جا سکتی۔

متعلقہ عنوان :