انٹرنیشنل سید تجمل عباس جونیئر ٹینس چیمپئن شپ، پاکستانی کھلاڑی حذیفہ اور ثاقب بوائز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے، گرلز سنگلز میں ماہین آفتاب، صدف، مارٹ آسیگل اور یون لی سیمی فائنل میں داخل

بدھ 21 فروری 2018 20:18

انٹرنیشنل سید تجمل عباس جونیئر ٹینس چیمپئن شپ، پاکستانی کھلاڑی حذیفہ ..
اسلام آباد ۔ 21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) انٹرنیشنل سیّد تجمل عباس جونئیر ٹینس چیمپیئن شپ میں گرلز سنگلز کے مقابلوں میں پاکستان کی ماہین آفتاب قریشی، ترکی کی صدف، مارٹ آسیگل اور تائیوان کی یوین لی سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، بوائز کے سنگلز مقابلوں میں پاکستان کے حذیفہ عبدالرحمن اور ثاقب حیات، ملائیشیا کے دریشن ، تائیوان کے چینگ چن نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

گزشتہ روز دلاور عباس ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے خواتین سگلز کے پہلے کوارٹرفائنل میں پاکستان کی ماہین آفتاب قریشی نے ترکی کی مینا کو 6-1 اور 6-0 سے ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی، دوسرے کوارٹر فائنل میں ترکی کی صدف نے تھائی لینڈ کی نتھاپاٹ کو6-2 اور 6-0 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، تیسرے کوارٹر فائنل میں تائیوان کی یوین لی نے بھارت کی سروجانا کو 6-2 اور 6-2 سے زیر کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں ترکی کی مارٹ آسیگل نے اپنی ہم وطنی اکسو سمرا کو 6-4 اور 6-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، دوسری جانب بوائز سنگلز کے پہلے کوارٹرفائنل میں ملائیشیا کے دریشن کینیڈین کھلاڑی غوث فیصل کے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کی وجہ سے فاتح قرار پائے، دوسرے کوارٹر فائنل میں پاکستنان کے حذیفہ عبدالرحمن نے برطانیہ کے احمد زیان کو 6-2 اور 6-2 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، تیسرے کوارٹرفائنل میں تائیوان کے چینگ چن نے پاکستان کے محمد شعیب کو6-3 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا جبکہ چوتھے کوارٹرفائنل میں پاکستنان کے ثاقب حیات نے تھائی لینڈ کے راتنان کو 2-6، 6-4 اور 6-4 سے کامیابی حاصل کرکے سیمی کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، گرلز کے ڈبلز میں پاکستان کی ماہین آفتاب قریشی اور تائیوان کی یوین لی، ترکی کی اکسو سمرا اور صدف نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

سیمی فائنل جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :